شہریار کے بعد شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات ، حوصلہ بڑھایا

1845 تعبيرية جمعرات 10 مارچ‬‮ 6102 - (صبح 9 بجکر 33 منٹ)

شیئر کریں:

شہریار کے بعد شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات ، حوصلہ بڑھایا لاہور (نیوز ڈیسک) قومی ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کی کھلاڑیوں سے ملاقات ، حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ حالات جیسے بھی ہو ہم نے صرف اچھی کرکٹ کھیلنی ہے 1999 میں بھی ایسے ہی حالات تھے مگر ٹیم ورلڈ کپ جیت کر آئے تھی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کے بعد شاہد آفریدی نے بھی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے منتخب کردہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھایا۔ شاہد خان آفریدی نے ورلڈ کپ سے قبل بھارت میں جو حالات ہیں وہ ہمارے لئے ٹھیک نہیں مگر کھلاڑیوں کو مشکل سفر کیلئے تیار ہنا چاہیے حالات جیسے بھی ہو ہم نے اچھا پرفارم کرنا ہے اور ساری توجہ کھیل پر رکھنی ہے ٹیم ایسے حالات میں بہترین پرفارمنس دینے کی اہلیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ اگر ہمیں شکست ہوئی تو اس کا جواز ہم حالات کو نہیں ٹھہرائے گئے کیونکہ حالات1999ء میں بھی ایسے تھے مگر اس وقت بھی قومی ٹیم ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس لوٹی تھی ۔ یاد رہے کہ آئی سی سی نے 19کو شیڈول پاک بھارت میچ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کردیا ہے تاہم ہندو انتہاء4 پسندوں نے وہاں بھی میچ نہ ہونے دینے اور پچ کھودنے کی دھمکی دی ہے