سونے کی فی تولہ قیمت میں400 روپے کی کمی

49 تعبيرية جمعرات 1 ستمبر‬‮ 6102 - (صبح 9 بجکر 24 منٹ)

شیئر کریں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں400 روپے کی کمی کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 5 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت تیرا سو چودہ ڈالر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور فی تولہ سونے کی قیمت چارسو روپے کمی سے اکیاون ہزار چار سو روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے کمی سے چوالیس ہزار ستاون روپے ہوگئی، تاہم چاندی کی فی تولہ قیمت سات سو چالیس روپے پر مستحکم رہی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں