یکم ستمبر سے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافے کا فیصلہ

29 تعبيرية جمعرات 1 ستمبر‬‮ 6102 - (صبح 9 بجکر 34 منٹ)

شیئر کریں:

یکم ستمبر سے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافے کا فیصلہ کراچی: یکم ستمبر سے ایل پی جی قیمت میں دو روپے پچاس پیسے اضافہ ہو جائے گا، ای وی ٹی ایل ٹرمینل نے بھی پورٹ اسٹوریج کے چارجز میں بھی سات ڈالر کا اضافہ کر دیا ہے۔ پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی ٹن24 ڈالر کے اضافہ سے312.50 ڈالر ہو گئی جسکے بعد پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت2520 روپے بڑ ھ گئی ہے۔ اس اضافہ کے نتیجے میں درآمدہ ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت ڈھائی روپے ،گھریلوسلینڈر کی قیمت30 روپے اور فی کمرشل لینڈر کی قیمت115 روپے بڑھ گئی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی پروڈیوسرز کو کنٹریکٹ پرائس کے تناسب سے ایل پی جی کی قیمت نہ بڑھانے کے احکامات جاری کریں۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ کراچی پورٹ پر ای وی ٹی ایل ٹرمینل نے بھی امپورٹ گیس کی سٹوریج پر نا جائز اضافہ کر دیا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں