افغانستان سے درآمدی مال لانے والے ٹرکوں کو کسٹم حکام نے سرحد پرروک لیا

50 تعبيرية جمعہ 2 ستمبر‬‮ 6102 - (شام 8 بجکر 14 منٹ)

شیئر کریں:

افغانستان سے درآمدی مال لانے والے ٹرکوں کو کسٹم حکام نے سرحد پرروک لیا چمن : افغانستان سے درآمدی مال لانے والے ٹرکوں کو کسٹم حکام نے سرحد پرروک لیا، حکام کے مطابق مرکزی بینک کی نئی ہدایات کے تحت خرایداری اور ادائیگی آن لائن کی جائے گی۔ کسٹم حکام نے افغانستان سے آنے والے امپورٹ کے مال برادر ٹرکوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی، کسٹم کلکٹر سعید احمد جدون کے مطابق مرکزی بینک کی نئی پالیسی کے تحت ٹرکوں کو روکا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ امپورٹرز الیکٹرانک آئی فارم کے تحت خریداری کے پابند ہیں، ادائیگی پاکستانی بینک سے افغان بینک میں براہ راست کی جائے گی۔ دوسری جانب چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ پاکستانی بنکوں میں یہ سہولت اب تک موجود نہیں ہے۔ پاک افغان بینکوں کے درمیان کوئی آن لائن سسٹم نہیں، جس سے ادائیگی کی جاسکا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں