سابق کپتان راہول ڈریوڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ

1 تعبيرية ہفتہ 16 اکتوبر‬‮ 1202 - (صبح 11 بجکر 02 منٹ)

شیئر کریں:

سابق کپتان راہول ڈریوڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ نئی دہلی : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا اختتام ہوتے ہی انڈین ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ بھارتی کرکٹ ٹیم میں بطور کوچ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان 48 سالہ راہول ڈریوڈ کو سینئر کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راہل ڈریوڈ کی ہی ٹیم کے سابق کھلاڑی پارس مہابرے کو ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا جائے گا۔

سنہ 1996 سے 2012 تک تک بھارتی کرکٹ ٹیم میں بلے بازی کرنے والے راہول ڈریوڈ نے 164 ٹیسٹ اور 344 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم کے موجودہ کوچ روی شاستری اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔