’موجودہ مہنگائی سابقہ حکومتوں کی کرپشن اور غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے‘

1 تعبيرية ہفتہ 16 اکتوبر‬‮ 1202 - (صبح 11 بجکر 25 منٹ)

شیئر کریں:

’موجودہ مہنگائی سابقہ حکومتوں کی کرپشن اور غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے‘ لاہور : رہنما تحریک انصاف فیاض چوہان نے ملکی معیشت کی تباہی اور موجودہ مہنگائی کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال دیا۔

پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ مہنگائی اور تباہ حال معیشت سے متعلق کہا کہ ماضی کی حکومتوں کے غلط فیصلوں نے ملک کی معیشت تباہ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ جو معاہدے کیے گئے نقصان دہ ثابت ہوئے، اب بجلی بنائیں نہ بنائیں ان کو بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔

فیاض الحسن چوہان نے مہنگائی کا ذمہ دار سابق حکومتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اور نااہل قیادت نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں قیادت نہ ہونے کی وجہ سے فیصلے نہیں کیے جاسکے، موجودہ مہنگائی ماضی کی کرپشن اور غلط فیصلوں کی وجہ سے ہے۔