گرین پریزیڈنسی : ایوان صدر پاکستان کیلئے بڑا اعزاز

3 تعبيرية ہفتہ 16 اکتوبر‬‮ 1202 - (دوپہر 21 بجکر 9 منٹ)

شیئر کریں:

گرین پریزیڈنسی : ایوان صدر پاکستان کیلئے بڑا اعزاز اسلام آباد : ایوان صدر پاکستان نے دنیا کی پہلی گرین پریزیڈنسی کا اعزاز حاصل کرلیا، منصوبے کے تحت ایوانِ صدر میں 2 سال میں 35 فیصد توانائی کی بچت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایوانِ صدر کو مکمل طور پر گرین انرجی پر منتقل کر دیا گیا، ایوان صدر دنیا کا پہلا صدارتی دفتر ہے جسے مکمل طور پر گرین انرجی پر منتقلی کاISO 50001 سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

ماحول دوست اقدامات کے اعتراف میں گرین بلڈنگ کونسل کی جانب سے بھی پلاٹینم سرٹیفیکیشن جاری کی گئی ہے۔

گرین پریزیڈنسی منصوبہ کے تحت ایوانِ صدر میں گزشتہ دو سالوں میں 35فیصد توانائی کی بچت کی گئی جبکہ سال 2022ء تک ایوانِ صدر میں 50 فیصد تک توانائی کی بچت متوقع ہے۔

منصوبے کے تحت کلین انرجی کی پیداوار سے مجموعی طور پر قومی خزانے کو 72.5 ملین روپے کی بچت ہوئی۔

گرین پریزیڈنسی منصوبہ کے تحت ایک میگا واٹ سولرائزیشن پراجیکٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ، پورے ایوان صدر میں بجلی بچانے والی جدید لائٹس کی تنصیب کی گئی۔

عمارت کے بیرونی حصے پر ہیٹ ریزسٹیو پینٹ جیسے مؤثر اقدامات بھی کئے گئے ، صدر عارف علوی کی جانب سے ایوانِ صدر میں 10 ہزار نئے درخت اگائے گئے ہیں۔

بارش کے پانی کو محفوظ بنا کر استعمال میں لانے کیلئے رین واٹر مینجمنٹ شروع کی گئی ہے جبکہ کچرے کی ری سائیکلنگ کیلئے جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے قیام کا عمل جاری ہے۔