اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ہلاک، اہلکار شہید

3 تعبيرية پیر 17 جنوری‬‮ 2202 - (سپہر 5 بجکر 55 منٹ)

شیئر کریں:

اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ہلاک، اہلکار شہید وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے ‏میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سیکٹر جی ایٹ میں پیش آیا جہاں ‏ناکے پر موجود اہلکاروں نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو مارے گئے جب کہ ‏فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

فائرنگ سے شدید زخمی اہلکار جانبر نہ ہو سکا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق اہلکار کی ‏شناخت منور کے نام سے ہوئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری اور ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ‏ابتدائی شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔