جوکووچ کا فرنچ اوپن بھی خطرے میں پڑ گیا ‏

1 تعبيرية پیر 17 جنوری‬‮ 2202 - (سپہر 5 بجکر 95 منٹ)

شیئر کریں:

جوکووچ کا فرنچ اوپن بھی خطرے میں پڑ گیا ‏ آسٹریلین اوپن کے بعد عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر جوکووچ کا فرنچ اوپن بھی خطرے میں پڑ گیا۔

فرانس نے واضح کیا ہے کہ کورونا ویکسین نہیں تو فرنچ اوپن بھی کھیلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ‏اس پابندی کے بعد ویکسینیشن سے مستثنیٰ جوکووچ کا فرنچ اوپن کھیلنے کا خواب بھی پورا نہیں ‏ہو گا۔ ‏

فرانسیسی حکومت کی نئی پالیسی کے بعد جوکووچ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔فرنچ اوپن ‏ٹینس ٹورنامنٹ رواں برس مئی میں کھیلاجائےگا۔

جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹائٹل کےدفاع سے بھی محروم رہے تھے۔ آسٹریلوی حکومت نےجوکووچ کا ‏ویزا مسترد کر کےڈی پورٹ کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ ٹینس کھلاڑی نے ویکسین لگائے بغیرآسٹریلیا میں رہنے کا حق استعمال کرنا چاہا تھا تاہم آسٹریلوی حکومت کی جانب سے ان کا ویزہ دوسری مرتبہ منسوخ کرکے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کے وزیر برائے امیگریشن الیکس ہاک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے نوواک جوکووچ کا ویزہ منسوخ کرنے کا فیصلہ مفاد عامہ اور صحت کی وجوہات کی بنا پر کیا۔

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ نے تسلیم کیا تھا کہ آسٹریلیا آمد کیلئے بھرے جانے والےفارم میں غلطیاں ہوئی تھیں، جوکووچ نےتسلیم کیا کہ گزشتہ ماہ انہوں نےایک صحافی سےملاقات کی تھی جب انہیں کوروناتھا لیکن یہ ایک اندازےکی غلطی تھی۔