سنگل سیلز ٹیکس پورٹل پر تکنیکی خرابی

1 تعبيرية پیر 17 جنوری‬‮ 2202 - (شام 6 بجکر 62 منٹ)

شیئر کریں:

سنگل سیلز ٹیکس پورٹل پر تکنیکی خرابی کراچی: ٹیکس بار کے صدر ذیشان مرچنٹ کا کہنا ہے کہ سنگل سیلز ٹیکس پورٹل پر تکنیکی خرابی پیش آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر کراچی ٹیکس بار نے بتایا کہ پورٹل میں فنی خرابی کے باعث سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کہا ہے کہ دسمبر2021 ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

ذیشان مرچنٹ کا کہنا تھا کہ ایف ای ڈی کی ادائیگی 15 سے بڑھا کر 24جنوری کردی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ماہ 10تاریخ کو سیلز ڈیٹا کی اپ ڈیٹ جمع کرانی ہوتی ہے جبکہ ہر ماہ 15 تاریخ تک سیلز ٹیکس ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔

کراچی ٹیکس بار کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر ماہ 18 تاریخ تک سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہوتی ہے۔