دنیا کے امیرترین شخص نے ایسا کیا کہا؟ بھارتی سیاستدان مدمقابل آگئے

1 تعبيرية پیر 17 جنوری‬‮ 2202 - (شام 7 بجکر 82 منٹ)

شیئر کریں:

دنیا کے امیرترین شخص نے ایسا کیا کہا؟ بھارتی سیاستدان مدمقابل آگئے امریکی بزنس مین ایلون مسک کے بیان پر بھارتی سیاستدان الیکٹرک کار کمپنی اپنی اپنی ریاستوں میں کھلوانے کے لیے سرگرم ہوگئے

دنیا کے امیرترین اور امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اپنے بیان میں صرف یہ کہا تھا کہ حکومتی چیلنجز کے باعث انکی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کی مقامی لانچنگ میں تاخیر ہوئی ہے۔

ایلون کا اتنا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدان ٹیسلا فیکٹری اپنی اپنی ریاستوں میں کھلوانے کے لیے ٹوئٹر پر سرگرم ہوگئے اور ایلون مسک کی توجہ حاصل کرنے کے لیے انہوں نے اپنی اپنی ریاستوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

ہوا صرف اتنا کہ ایلون مسک سے کمپنی کے آغاز کی ممکنہ تاریخ کی بابت سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے تفصیلات بتائے بغیر ٹوئٹ کیا کہ ان کی کیلیفورنیا میں قائم کمپنی حکومت کے ساتھ بہت سے چیلنجز پر کام کررہی ہے۔

ٹوئٹ کے آنے کی دیر تھی کہ متعدد بھارتی ریاستوں کے وزرا اپنی اپنی پیشکشیں لیے ٹوئٹر پر آگئے۔

کسی نے اپنی ریاست کو کاروبار دوست قرار دیا تو کسی نے بہترین انفرااسٹرکچر سے آگاہ کرنا ضروری سمجھا۔

مغربی بنگال کے وزیر کا کہنا تھا کہ ان کے ہاں بہترین انفرااسٹرکچر اور کاروباری تصور موجود ہے۔

جنوبی ریاست تنلنگانہ کے وزیر تجارت ٹی راما راؤ نے ایلون مسک کو اپنی ریاست میں کاروبار کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ٹیسلا کمپنی کو اپنی ریاست میں کاروباری شراکت دار بنانے میں خوشی ہوگی۔

ادھر مہاراشٹر کے وزیرترقی نے اپنی ریاست کی کاروبار دوست خاصیت سے ایلن کو متعارف کرایا تو سابق کرکٹر اور حالیہ سیاستدان بھارتی پنجاب کے رکن اسمبلی نوجوت سدھو بھی پیچھے نہ رہے اور وہ بھی اس میدان میں کود پڑے اور اپنی ریاست کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

لیکن وہ کہتے ہیں نا کہ ‘‘انگور کھٹے ہیں’’ اس مثل کے مصداق ایلن مسک نے بھی بھارتی سیاستدانوں کی ان پیشکشوں پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔