بلوچستان میں بارشیں: وزیر اعلیٰ کا ابتر صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہار

2031 تعبيرية اتوار 13 مارچ‬‮ 6102 - (رات 1 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

بلوچستان میں بارشیں: وزیر اعلیٰ کا ابتر صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہار کوئٹہ......وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بارشوں کے بعدکوئٹہ میں صفائی کی ابتر صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے جوائنٹ روڈ، سپنی روڈ اور بروری روڈ کی سڑکوں پر پانی جمع ہونے اور نکاسیء آب کے نظام کی بندش کا بھی نوٹس لیتے ہوئے صورتحال کی بہتری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی جاتے ہوئے مذکورہ بالا سڑکوں پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے عوام کو درپیش مشکلات کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کی۔