چلاس : طوفانی بارش نے تباہی مچادی لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم پر بند

1271 تعبيرية اتوار 3 اپریل‬‮ 6102 - (صبح 9 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

چلاس : طوفانی بارش نے تباہی مچادی لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم پر بند پشاور اور بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کاسلسلہ جاری ہے، چلاس میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی۔مکان کی چھت گرنے سے باپ تین بچوں سمیت لقمہ اجل بن گیا۔ جبکہ شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنےسےبند ہوگئی۔ مسلسل بارش نےنظام زندگی درہم برہم کردیا، دیامرکے پہاڑی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ بھی جاری ہے، موسلا دھار بارش کےبعد شہر کی بجلی غائب، ہو گئی۔ دوسری جانب شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اورمٹی کےتودےگرنےکے باعث بند ہےشاہراہ قراقرم کےبند ہونےسےکئی مسافر کھلے آسمان تلے پھنسے ہوئے ہیں، کوہستان،دیامراورگلگت بلتستان کےمختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث بالائی خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈسلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔ ہےآج شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن)، ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال،فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز /گردآلود ہواوٗں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخواہ( پشاور، مردان، بنوں، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویژن)، بالائی پنجاب(راولپنڈی ، سرگودھا، گوجرانوالہ ڈویژن) میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور ڈویژن اور شمال مشرقی بلوچستان(کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی ڈویژن)میں چند مقامات پر تیز /گردآلودہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: خیبر پختونخواہ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ بالائی بلوچستان ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخواہ: مالم جبہ 115، پٹن94،سیدوشریف68،دیر64،پاراچنا،رکالام70،پشاور سٹی38، لوئردیر36، چترال34، پشاور ائر پورٹ 32، بالاکوٹ26، دروش 17، میرکھانی 15، چراٹ، رسالپور03، کاکول، کوھاٹ01 ۔ گلگت بلتستان:،چلاس48، استور35،، گلگت 31، بونجی13، گوپس 09، سکردو03 ۔ کشمیر: مظفر آباد10، راولاکوٹ09،گڑھی دوپٹہ07، کوٹلی01۔ پنجاب: مری10،سیالکوٹ سٹی02۔ بلوچستان:ژوب 11، دالبندین 03،کوئٹہ02ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت:۔ شہید بینظیر آباد 43، پڈعیدن، بہاولنگر40، رحیم یار خان،موہنجوداڑو،سکھر، دادو، لاڑکانہ، چھور اور بہاولپور میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔