وزیراعظم قوم سے خطاب کر رہے ہیں، براہ راست دیکھیں

1 تعبيرية جمعہ 27 مئی‬‮ 2202 - (شام 6 بجکر 42 منٹ)

شیئر کریں:

وزیراعظم قوم سے خطاب کر رہے ہیں، براہ راست دیکھیں وزیراعظم میاں شہبازشریف کا قوم سے خطاب براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے خطاب کے آغاز میں کہا کہ چند ہفتے قبل جس ذمہ داری کیلئے منتخب کیا گیا یہ میرے لیے اعزاز ہے ایسے مرحلے پر وزیراعظم کا منصب سنبھالنےکسی کڑےامتحان سےکم نہیں، ملک کو گزشتہ 4 سال کےسنگین اقدامات سے بچانا ناگزیر ہو گیا ہے اتحادی جماعتوں اور نوازشریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں شکرگزار ہوں کہ مجھ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے مطالبہ کیا کہ نااہل اور کرپٹ حکومت سےجان چھڑائی جائے تمام اپوزیشن جماعتوں نے لبیک کہا اور جمہوری تقاضےکے ذریعے تبدیلی کویقینی بنایاگیا پہلی مرتبہ دروازے کھولے گئے پھلانگے نہیں گئے یہ عوام کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےحکومت سنبھالی توہرشعبہ تباہی کی داستان سنا رہا تھا ایسی تباہی میں نے کبھی نہیں دیکھی جو سابق حکومت پونے 4 سال میں چھوڑ گئی یہ ہی وجہ ہےکہ ہم نےپاکستان کو بچانے کا چیلنج قبول کیا ہمارے سامنے واضح تھاملک کو تباہی سے بچانے کیلئے محنت درکار ہو گی۔

شہبازشریف نے واضح کیا کہ اقتدار کیلئے نام نہاد سفارتی خط کی سازش تک گھڑی گئی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے ایک نہیں دومرتبہ کہاکوئی سازش نہیں ہوئی امریکامیں ہمارےسفیرنےبھی سازش کی کہانی کو یکسر مسترد کر دیا اس کے باوجودایک شخص مسلسل جھوٹ بول رہاہے افسوسناک بات ہے یہ شخص اپنے سیاسی مفاد کیلئے قومی مفاد کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے دوٹوک کہا کہ عوام کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے سابق حکومت جن حقائق پرجان بوجھ کرپردہ ڈال رہی ہے وہ آج یاد دلانا چاہتا ہوں آئی ایم ایف سےمعاہدہ آپ نے کیا ہم نےنہیں آئی ایم ایف کی سخت شرائط آپ نےمانی ہم نے نہیں، عوام کومہنگائی کی چکی میں آپ نےڈالا ہم نے نہیں ملک کو تاریخی قرض کے نیچے ڈالا اور عالمی اداروں نے کہا سب سے زیادہ کرپشن آپ کے دور میں ہوئی۔