دنیا کے سب سے پست قد نوجوان کا تعلق کس ملک سے ہے؟

7 تعبيرية جمعہ 27 مئی‬‮ 2202 - (شام 6 بجکر 34 منٹ)

شیئر کریں:

دنیا کے سب سے پست قد نوجوان کا تعلق کس ملک سے ہے؟ نیپال سے تعلق رکھنے والے دور بہادر کھاپانگی نے دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے نوجوان کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کھٹمنڈو سے تعلق رکھنے والے دور بہادر کھاپانگی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

نوجوان کی عمر 18 سال کے قریب ہے اور اس کا قد 2 فٹ 5 انچ ہے اور اس کو دیے جانے والا سرٹیفکیٹ اس کے سینے تک آرہا تھا۔

واضح رہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے مارچ میں دور بہادر کو اس وقت سب سے چھوٹے قد والا نوجوان قرار دیا تھا اور اب اس کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2004 میں پیدا ہونے والے دور بہادر کے والدین کاشتکار ہیں جبکہ اس کا ایک بھائی بھی ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے دور بہادر کے بڑے بھائی نارا بہادر نے کہا کہ اپنے بھائی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز سرٹیفکیٹ ملنے پر میں بہت خوش ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دور بہادر پیدائش کے وقت ٹھیک تھا مگر 7 سال کی عمر کے بعد سے اس کی جسمانی نشوونما رک گئی جس کی وجہ ہم نہیں جانتے کیا ہے۔

اس سے قبل یہ عالمی ریکارڈ نیپال کے ہی فرد خاگیندرا کے پاس تھا جس کا قد 2 فٹ 2 انچ تھا اور وہ 2020 میں 32 سال کی عمر میں چل بسا تھا۔