عالیہ بھٹ بھی ہالی وڈ میں کام کرنے کی خواہشمند

1531 تعبيرية پیر 14 مارچ‬‮ 6102 - (صبح 11 بجکر 64 منٹ)

شیئر کریں:

عالیہ بھٹ بھی ہالی وڈ میں کام کرنے کی خواہشمند ممبئی ......بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون کی راہ پر چلتے ہوئے ہالی ووڈ میں کام کرنے کے خواب دیکھنے لگی ہیں۔ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی 22سالہ عالیہ بھٹ کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں ابھی میرے کیریئر کا آغاز ہے مجھے ابھی بہت کمبا سفر طے کرنا ہے لیکن بالی ووڈ کی دوسری اداکاراؤں کی طرح میری دلی خواہش ہے کہ میں ایک دن ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں کام کروں اور اپنی صلاحیتوں کو مغرب میں بھی منوائوں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ اچھی فلموں میں کام کرنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے لیکن میں کسی کو چیلنج نہیں کر سکتی۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ عنقریب کرن جوہر کی فلم '’کپور اینڈ سنز‘میں جلوہ گر ہوں گی۔