ناظم جوکھیو قتل کیس، ورثا نے ملزمان کو’’اللہ کے نام پر معاف کردیا‘‘

1 تعبيرية جمعرات 29 ستمبر‬‮ 2202 - (صبح 01 بجکر 04 منٹ)

شیئر کریں:

ناظم جوکھیو قتل کیس، ورثا نے ملزمان کو’’اللہ کے نام پر معاف کردیا‘‘ ناظم جوکھیو قتل کیس کے سلسلے میں سیشن عدالت میں ورثا کے جمع کرائے گئے حلف نامے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کے ورثا کی جانب سے سیشن عدالت میں جمع کرائے گئے حلف نامے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، صلح نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو اللہ کے نام پر معاف کردیا ہے۔

ناظم جوکھیو کے اہلخانہ اور ملزمان کے وکلا کی جانب سے 3 درخواستیں دائر کی گئیں، حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ فریقین 6 ملزمان کے خلاف کیس نہیں چلانا چاہتے ہیں، ہم نے جام اویس، معراج، سلیم، دودا، سومار اور احمد خان کو معاف کردیا ہے، عدالت ان ملزمان کو بری کردے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

حلف نامے میں شیریں جوکھیو نے کہا ہے کہ میں کیس سے متعلق تمام حقائق سے آگاہ ہوں، 4 چھوٹے بچے ہیں، عدالت مجھے ان کا سربراہ مقرر کرے جب کہ ملزمان سے ہمارے درمیان صلح ہو چکی ہے، عدالت ملزمان کو رہا کر دے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ملیر میمن گوٹھ میں ناظم جوکھیو کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا، ورثا نے پی پی پی ایم این اے جام کریم، ایم پی اے جام اویس سمیت دیگر کو نامزد کیا تھا اور کیس میمن گوٹھ ملیر تھانے میں درج کرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ناظم جوکھیو قتل کیس: فریقین کے درمیان صلح نامہ ہوگیایہ بھی پڑھیں: ناظم جوکھیو قتل کیس: فریقین کے درمیان صلح نامہ ہوگیا

ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت چھ ملزمان گرفتار ہیں۔