لیاری جنرل اسپتال بی ایس نرسنگ کے طلبہ نے خود سوزی کا اعلان کر دیا

3 تعبيرية جمعرات 29 ستمبر‬‮ 2202 - (صبح 01 بجکر 54 منٹ)

شیئر کریں:

لیاری جنرل اسپتال بی ایس نرسنگ کے طلبہ نے خود سوزی کا اعلان کر دیا کراچی: لیاری جنرل اسپتال بی ایس نرسنگ کے طلبہ نے خود سوزی کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹوڈنٹس اور پیرا میڈیکل اسٹاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کراچی میں آرٹس کونسل والی سڑک پر احتجاج جاری ہے۔

نرسنگ اسکول پرنسپل کے خلاف کمیٹی کے ثابت شدہ منٹس ہونے کے باوجود فیصلہ نہ کیے جانے پر طلبہ نے خود پر پٹرول چھڑک کر خود کشی کی دھمکی دے دی ہے۔

ادھر اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مظاہرین سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے ہیں، خود کشی کی دھمکی دینے والے طلبہ اپنے ساتھ پٹرول کی بوتلیں بھی لے کر آ گئے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ 3 ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں مگر ان کی بات کوئی نہیں سن رہا۔

مظاہرین نے دین محمد وفائی روڈ، پیپلز اسکوائر سے آرٹس کونسل جانے والا روڈ بلاک کر دیا ہے، سڑک پر ٹریفک کی روانی مطعل ہے، ایم پی اے عبد الرشید بھی طلبہ کے احتجاج میں شامل ہو گئے ہیں۔

ایم پی اے نے کہا کہ یہ میرے حلقے کے بچے ہیں، میں شروع سے ان کے احتجاج میں شامل ہوں، بچوں کے وظائف غیر قانونی طریقے سے کم کر دیے گئے ہیں۔