’شریفوں نے پہلے بھی خرابی کی اب بھی کر رہے ہیں‘

1 تعبيرية جمعرات 29 ستمبر‬‮ 2202 - (صبح 01 بجکر 95 منٹ)

شیئر کریں:

’شریفوں نے پہلے بھی خرابی کی اب بھی کر رہے ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ شریف فیملی وہی جنہوں نے ہر دفعہ خرابی کی ہے اور یہ اب بھی خرابی کر رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں موٹر بائیک ریسکیو کی توسیع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریفوں کو سب سے بڑا صدمہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت اور میرا وزیر اعلیٰ بننا ہے۔

پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ ہم کسی پر جھوٹے مقدمات نہیں بنائیں گے، تاہم رانا ثنااللہ کے خلاف تمام ثبوت ہمارے پاس ہیں، ہم اس پر سچا کیس بنائیں گے اور اسے ماڈل ٹاؤن سانحے پر سزا ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 پاکستان کی بہترین سروس ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بھی سب سے پہلے ریسکیو ٹیمیں پہنچی تھیں، شریفوں نے 21 سال حکومت کی لیکن ایسی ایک سروس بھی شروع نہ کر سکے، میں ریسکیو1122 کے خیبرپختونخوا میں قیام پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پنجاب کے ہر ضلع میں 50 ریسکیو موٹر بائیکس دے رہے ہیں، اب سندھ کو بھی سیلاب کے بعد ریسکیو 1122 کا ادارہ یاد آگیا ہے۔