آئی سی سی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بڑی غلطی، گیبی لیوِس کو شاہین آفریدی بنا دیا

1 تعبيرية جمعرات 8 دسمبر‬‮ 2202 - (صبح 11 بجکر 43 منٹ)

شیئر کریں:

آئی سی سی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بڑی غلطی، گیبی لیوِس کو شاہین آفریدی بنا دیا آئی سی سی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بڑی غلطی اس وقت سامنے آئی جب پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں خواتین کھلاڑیوں کی تصاویر کے نیچے مرد کھلاڑیوں کے نام درج کر دیے گئے۔

منگل کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا، تاہم آئی سی سی کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ لگاتے ہوئے ایک غلطی ہو گئی۔

ٹوئٹر پوسٹ میں آئرلینڈ کی کھلاڑی گیبی لیوِس کی تصویر کے نیچے شاہین شاہ آفریدی کا نام، اور اسی طرح سدرہ امین کی تصویر کے نیچے انگلینڈ کے جوز بٹلر، اور تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کی تصویر کے نیچے عادل رشید کا نام لکھ دیا گیا۔

خیال رہے کہ مینر پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، انگلینڈ کے جوز بٹلر اور عادل رشید کو شامل کیا گیا تھا۔ جب کہ ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے پاکستان کی سدرا امین، آئرلینڈ کی گیبی لیوِس اور تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کو نامزد کیا گیا تھا۔

ٹوئٹر صارفین نے جب آئی سی سی کی جانب سے گیبی لوئس کو شاہین آفریدی اور سدرہ امین کو جوز بٹلر بناتے دیکھا تو دل چسپ تبصروں سے خوب ٹرولنگ کی اور یہ پوسٹ وائرل ہو گئی، تاہم اکاؤنٹ انتظامیہ کو جلد احساس ہو گیا اور کچھ ہی دیر بعد یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔