کھیرے کی افادیت

2030 تعبيرية جمعرات 10 مارچ‬‮ 6102 - (صبح 9 بجکر 63 منٹ)

شیئر کریں:

کھیرے کی افادیت کھیر اآپکی صحت کیلئے بہترین ہے یہ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے ۔سرسبز وشاداب کھیرا آپکی جلد کو بھی شاداب بنا سکتا ہے ۔اگر آپ اسکا صحیح استعما ل کریں، کھیرا وٹامن کے ، وٹامن سی، اور وٹامن بی۔1کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسمیں سلفر،میگنیشیم،پوٹاشیم،میگنیز، سلیکون،اور سلفر موجود ہوتے ہیں، کھیرے کے اندر ۹۶فیصد پانی کی مقدار موجود ہوتی ہے جو آپکی جلد میں قدرتی نمی برقرار رکھتی ہے ۔اسکے اندر معدنیات وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں،یہ ناخنوں کی صحت کو بھی فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ کھیر ے کی جلد صاف ، چمکدار، اور ملائم ہوتی ہے اور اسکی یہ خصوصیات آپکی جلد میں بھی منتقل ہوسکتی ہیں ۔ اگر آپ اسے اسکے فوائد جانتے ہوئے اسکا صحیح استعمال کریں۔ہمارے ہاں عام طور پر خوبصورتی کیلئے مہنگی پراڈگٹ کا ہی انتخاب کیا جاتاہے اور اسکا معیار اسکی قیمت سے معلوم کیا جاتا ہے اور قدرتی چیزوں کو فراموش کردیا جاتاہے جبکہ ان چیزوں کے کوئی نقصان دہ اثرات نہیں ہوتے اور یہ ہر حالت میں صرف اور صرف فائدہ ہی پہنچاتی ہیں ۔ اپنی جلد کا خیال رکھیں کھیرا جوآپکے اپنے گھر میں موجودہوتا ہے وہ آپکی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے ۔یہ جلد کی صفائی ، چکناہٹ پیداکرنے ،دھوپ سے جلنے والی جلدکیلئے ،کھلے مسامات کو بند کرنے ، جلد سے جھریاں دور کرنے ، گرمی میں جلد کی سرخی کم کرنے ، دافع سوزش ہے اور جلدکے داغ دھبے دور کرکے انھیں جاذبِ نظر اور پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسکو استعمال میں لاتے ہوئے آپ اپنی جلد کے مختلف مسائل کا حل نکال سکتی ہیں: