دنیا کی پہلی برفانی لائبریری

99 تعبيرية جمعہ 10 فروری‬‮ 7102 - (سپہر 5 بجکر 55 منٹ)

شیئر کریں:

دنیا کی پہلی برفانی لائبریری روس میں دنیا کی پہلی برفانی لائبریری کا افتتاح کردیا گیا۔ اس انوکھی لائبریری میں برف کی دیواروں پر مختلف اقوال و جملے لکھے گئے ہیں۔ اپنی نوعیت کی منفرد اس لائبریری کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے اپنے پسندیدہ عبارات و منتخب جملے بھیجے جنہیں برف سے بنی دیواروں پر کندہ کیا گیا۔ اس لائبریری میں انگریزی، روسی، کورین اور چینی زبان میں مختلف کتابوں سے لی گئی عبارتیں درج ہیں۔ کھلے آسمان تلے سجائی جانے والی یہ لائبریری اپریل تک قائم رہے گی، اس کے بعد جب گرمیوں کا آغاز ہوگا تو یہ لائبریری پگھل جائے گی۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں