ہٹلرکا فون دولاکھ تینتالیس ہزارڈالرمیں فروخت

21 تعبيرية منگل 21 فروری‬‮ 7102 - (صبح 6 بجکر 03 منٹ)

شیئر کریں:

ہٹلرکا فون دولاکھ تینتالیس ہزارڈالرمیں فروخت میری لینڈ: دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے رہنما ہٹلر کے زیراستعمال ٹیلیفون امریکہ میں2لاکھ 43ہزارڈالر میں فروخت ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روزامریکی ریاست میری لینڈ میں جرمنی کے سابق رہنما اڈولف ہٹلرکے ٹیلیفون کی نیلامی میں بولی لگائی گئی جسے دولاکھ تینتالیس ہزار ڈالر میں خرید لیاگیا،تاہم خریدار کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی۔ جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر سے منسوب سرخ رنگ کے اس فون پران کانام کندہ ہے،اور یہ جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ایک بنکرسے سن 1945 میں ملاتھا اور اسےسویت فوجیوں کی جانب سے برطانوی فوجی افسرسرراف رینرکو تحفے میں دیاگیاتھا۔ یاد رہےکہ کچھ عرصہ قبل نیلام گھرنے امید ظاہرکی تھی کہ سرراف کے بیٹے اس فون کو فروخت کررہے ہیں اوراس کی قیمت تین لاکھ ڈالرتک جاسکتی ہے۔ الیگزینڈر ہسٹاریکل آکشنس نامی نیلام گھرکی نیلامی میں اڈولف ہٹلرکےکتے کامجسمہ  24300 امریکی ڈالرمیں فروخت ہواجوکسی دوسرے شخص نے خریدا۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں