‘فواد خان کی بہت یاد آتی ہے’

163 تعبيرية منگل 21 فروری‬‮ 7102 - (صبح 11 بجکر 32 منٹ)

شیئر کریں:

‘فواد خان کی بہت یاد آتی ہے’ یوں تو فی الحال فواد خان کے کسی بالی ووڈ فلم میں جلوہ گر ہونے کا امکان نظر نہیں آتا، تاہم بھارتیوں کی ان سے محبت اور ان کے لیے پسندیدگی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں جس کا اظہار وہ ہندو انتہا پسندوں سے ڈرے بغیر سر عام بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں فواد خان کی بالی ووڈ فلم’ کپور اینڈ سنز‘ کے ہدایت کار شکن بترا نے فواد خان کے ساتھ شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ فواد خان کو بہت یاد کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا، ’فواد خان کے ساتھ کام کرنا، اور اس دوران جو مزے دار لمحات گزرے، وہ سب یادگار تھا‘۔ انہوں نے کہا کہ ’مجھے نہیں علم کہ مجھے اپنے ان خیالات کا اظہار کرنا چاہیئے یا نہیں۔ لیکن فواد خان کو یاد کرنے کی وجہ کوئی متنازعہ نہیں۔ وہ ایک اچھا اور محبت کرنے والا انسان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جو اس سے ملتا ہے اسے پسند کرنے لگتا ہے‘۔ مزید پڑھیں: بھارتیوں کی فواد خان سے نفرت کی وجہ ان کا حسن بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی پابندی سے متعلق ان کا کہنا تھا، ’ہم بھارتی دنیا بھر میں قانونی طور پر کام کرتے ہیں، اگر کوئی اور بھی ہمارے ملک میں قانونی طور پر کام کرنا چاہے، تو اسے روکا نہیں جانا چاہیئے‘۔ یاد رہے کہ کپور اینڈ سنز فواد خان کی بالی ووڈ میں دوسری فلم تھی جس میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا اور رشی کپور موجود تھے۔ انہیں اس فلم میں ادا کیے جانے والے کردار کے لیے فلم فیئر ایوارڈز میں بھی نامزد کیا گیا تاہم رشی کپور یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ فواد خان نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز اداکارہ سونم کپور کے ساتھ ’خوبصورت‘ فلم سے کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے متنازعہ ترین فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی کام کیا جس میں ان کے ساتھ ایشوریا رائے، انوشکا شرما اور رنبیر کپور جلوہ گر تھے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں