بھارت میں ناخن جتنے ننھے منے مینڈک دریافت

219 تعبيرية بدھ 22 فروری‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

بھارت میں ناخن جتنے ننھے منے مینڈک دریافت نئی دہلی: بھارتی سائنسدانوں نے مینڈک کی ایک انوکھی نسل دریافت کی ہے جو نہایت ننی منی اور انگلی کے ناخن جتنی ہے۔ یہ مینڈک بھارت کے مغربی گھاٹ نامی پہاڑی سلسلے میں پائے گئے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مینڈک کی یہ قسم ایک عرصے سے بہ کثرت یہاں موجود تھی مگر اپنی جسامت کی وجہ سے اب تک یہ کسی کی نظر میں نہ آسکی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مینڈکوں کی جسامت کیڑے مکوڑوں جیسی ہے۔ بھارتی سائنسدان ایک طویل عرصے سے اس علاقے میں پائی جانے والی جنگلی حیات پر کام کر رہے ہیں۔ کچھ عرصے قبل اسی علاقے میں مکڑی کی ایک نئی قسم دریافت کی گئی تھی جو حیرت انگیز طور پر ہالی ووڈ فلم سیریز ہیری پوٹر میں دکھائی جانے والی ٹوپی کی شکل جیسی تھی۔ ماہرین نے اس مکڑی کا نام ٹوپی کے مالک گوڈرک گریفنڈر کے نام پر رکھا تھا۔ اس مکڑی کی دریافت کے بعد تحقیق میں شامل سائنس دانوں نے ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کو بھی اس بات سے مطلع کیا تھا۔ جے کے رولنگ نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کو مبارک باد دی تھی۔ .@curiocritters I’m truly honoured! Congratulations on discovering another #FantasticBeast! ✨ pic.twitter.com/NJ4Fe27F1r — J.K. Rowling (@jk_rowling) December 11, 2016 اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں