اسلام آباد / سرگودھا: سرچ آپریشن 23 مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

177 تعبيرية اتوار 26 فروری‬‮ 7102 - (صبح 9 بجکر 52 منٹ)

شیئر کریں:

اسلام آباد / سرگودھا: سرچ آپریشن 23 مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد اسلام آباد / سرگودھا : پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اسلام آباد اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 23 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائکیلیں اوردیگرسامان برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات مطابق سرگودھا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کرکے دس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار شدگان میں سے متعدد کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ دوسری جانب اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں 5 افغان شہریوں سمیت 13مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے، ملزمان کے قبضے سے 6 پستول،2  بارہ بور، رپیٹر،7موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں ہیں۔ مذکورہ سرچ آپریشن جھنگی سیداں اورچشتیاں آباد میں کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کے باعث علاقے بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ملتان میں غوث پورہ کے اطراف سرچ آپریشن کیاگیا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 14 مشتبہ  افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ،2رپیٹر،2پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 150افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی گئی۔ راولپنڈی میں برٹش ہوم سے متعدد افغانیوں کو گرفتار کرکے ان قبضے سے اسلحہ اور کرنسی برآمد کرلی گئی، گرفتار افغان باشندوں کو تھانہ نصیرآباد منتقل کردیا گیا ہے. دریں اثناء لاہور میں ایپکس کمیٹی پنجاب کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کریں گے، اجلاس میں دہشت گردوں کیخلاف ہونے والی کارروائیوں پرغور کیا جائےگا، اس کے علاوہ اجلاس کے ایجنڈے میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد بھی شامل ہے۔ اس خبر کو لائیک یا شیئر کرنے اور مزید خبروں تک فوری رسائی کے لیے ہمارا اور وزٹ کریں