بلوچستان میں بارشوں سے خشک سالی کم ہوگئی

131490 تعبيرية پیر 14 مارچ‬‮ 6102 - (شام 6 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

بلوچستان میں بارشوں سے خشک سالی کم ہوگئی کوئٹہ......بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے خشک سالی کم ہونے کے ساتھ ساتھ زراعت پربھی اچھے اثرات پڑے ہیں جب کہ مسلسل بارشوں سے صوبہ میں خشک سالی بھی کم ہوگئی ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقے پچھلے دو ہفتوں سے بارشوں کی لپیٹ میں ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سےخشک سالی میں تو کمی ہوئی ہے لیکن بارش سے صوبے میں ری چارجنگ پوائنٹس کی کمی کے باعث زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح بلند کرنے میں مددگارثابت نہیں ہوسکے گی ۔ صوبے کے طول وعرض میں ساڑھے پانچ سو ملی میٹربارش ریکارڈ کی جاچکی ہے ،بارش سے کئی علاقوں میں طویل خشک سالی کم ہوئی اورزراعت پربھی اس کے اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔