ترشاوہ پھلوں کی پیوند کاری اپریل تک مکمل کی جائے

1545 تعبيرية جمعرات 10 مارچ‬‮ 6102 - (صبح 9 بجکر 94 منٹ)

شیئر کریں:

ترشاوہ پھلوں کی پیوند کاری اپریل تک مکمل کی جائے لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ زراعت پنجاب نے باغبانوں کو ترشاوہ پھلوں کے پودوں کی پیوند کاری کاعمل اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیوند کاری بذریعہ چشمہ یا ٹی بڈنگ اور بذریعہ گرافٹنگ کی جاسکتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ جب کھٹی کے پودوں میں رس چلنا شروع ہو جائے اور اس کاچھلکا باآسانی اتر جائے تو پیوندکاری آسانی سے کی جاسکتی ہے۔ چشمہ یاٹی بڈنگ کے ذریعے پیوندکاری کے دوران چشمہ بڑھانے سے پہلے روٹ سٹاک کے پودوں کی 30سے40سینٹی میٹر اونچائی تک چھوٹی شاخیں اتار دی جائیں اور چشمے کو شاخ سے تراشنے کے بعد اس سے لکڑی علیحدہ کرلی جائے ۔اس طرح چشمہ چھال کے اندر ٹی کٹ آسانی سے لگ جاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ گریپ فروٹ ، میٹھے ،لیموں کے چشمے کے ساتھ کانٹا ہوتاہے اس لئے روٹ سٹاک پر ٹی کی شکل کانشان چاقو کی مدد سے بنایاجاسکتاہے جس کی لمبائی 2سے 3سینٹی میٹر ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اگر ٹی بڈنگ کے حوصلہ افزاءنتائج حاصل نہ ہورہے ہوں تو ٹی گرافٹنگ سے پیوند کاری کی جاسکتی ہے لیکن اس طریقے کیلئے پیوندی لکڑی کی عمر کم از کم 3ماہ ہونی چاہئے۔