ویمن ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کےہاتھوں بھارت کی شکست

35 تعبيرية جمعرات 13 جولائی‬‮ 7102 - (رات 3 بجکر 12 منٹ)

شیئر کریں:

ویمن ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کےہاتھوں بھارت کی شکست برسٹل: آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نےبھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کےمطابق انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے نکول بولٹن اور بیتھ مونی نے 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغازکیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی نمایاں بیٹسمینوں میں میگ لیننگ نے 76 اور پیری نے 60 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی میگ لیننگ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسری جانب بھارت کی اننگز کی خاص بات پونم روت کی عمدہ سنچری تھی، انہوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔ اس کےعلاوہ کپتان متالی راج نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز بنائے۔ واضح رہےکہ بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان متھالی راج نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والی ویمنز کرکٹر کا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔