ڈگری ملنے کی خوشی، طالب علم کا حسن علی کے انداز میں جشن

28 تعبيرية جمعہ 14 جولائی‬‮ 7102 - (شام 6 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

ڈگری ملنے کی خوشی، طالب علم کا حسن علی کے انداز میں جشن کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والے پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی حسن علی کے جشن منانے کا انداز مقبول ہوتا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی حسن علی بیٹسمین کو آؤٹ کرنے کے بعد انوکھے انداز میں جشن مناتے ہیں جسے دنیا بھر کے لوگ خصوصاً پاکستانی اپنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طالب علم اپنی گریجویشن کی ڈگری ملنے پر نوجوان کھلاڑی کی طرح جشن منا رہا ہے۔ مذکورہ طالب علم کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد آئی سی سی نے اُسے اپنے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کردیا۔ Ever been so happy & proud to graduate that you’ve done a celebration on stage before receiving your certificate? — ICC (@ICC) واضح رہے حسن علی نے چیمپئنر ٹرافی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خاص طور پر بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے فائنل میچ میں انہوں نے تین بھارتی سورماؤں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ پاکستانی لیجنڈ کرکٹرز حسن علی کی ٹیم میں شمولیت کو پاکستان کی کرکٹ کے لیے اچھا شگون قرار دے رہے ہیں کیونکہ نوجوان کھلاڑی کا ٹیلنٹ پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں سامنے آیا اور مختصر عرصے میں وہ دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہوگئے۔ Graduating Hassan Ali Style Hassan celebration fever catching everyone!! Maaza ayga — Hasan Ali (@RealHa55an) کرکٹر حسن علی نے ویڈیو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور ٹوئٹ میں کہا کہ ’’حسن علی کے جشن منانے کا طریقہ سب اختیار کررہے ہیں، طالب علم نے اسٹائل کاپی کیا جسے دیکھ کر مزہ آگیا‘‘۔ Just had this video brought to my attention!! It’s put a huge smile on my face who does it better — Hasan Ali (@RealHa55an) علاوہ ازیں حسن علی نے ایک اور ویڈیو ٹوئٹ کی ہے جس میں ایک بچی فاسٹ باؤلر کے اسٹائل کو کاپی کرنے کی اچھی کوشش کررہی ہے۔