محمد عرفان کے گھر ننھے مہمان کی آمد

28 تعبيرية ہفتہ 15 جولائی‬‮ 7102 - (دوپہر 3 بجکر 6 منٹ)

شیئر کریں:

محمد عرفان کے گھر ننھے مہمان کی آمد لاہور: پاکستان کے طویل القامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد عرفان نے اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرا بیٹا، میرے آشیانے میں خوبصورت اضافہ ہے‘‘۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گھر آنے والے نئے ننھے مہمان کی صحت و تندرسی کے لیے خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ Mera beta – another beautiful addition in my Aashyana. Please say a dua for his health, success and life. 🙂 — Mohammad Irfan (@M_IrfanOfficial) عرفان کی جانب سے بیٹے کی آمد کی خوشخبری کے بعد اُن کے مداحوں نے مبارک باد کے پیغامات ارسال کیے۔ Aslamlukum Bhai, mubarak ho, so pleased for you and your family and your new born son. Will pray for you & your family. — Frank Khalid (@FrankKhalidUK) Allah lambi zindgi dy or naik kry — Ameer hamza (@hamza6878) Mubarik ho sir Allah ap ki family ko mazeed sihat or khushian day ameen — Samrinshahzad (@SamrinShehzad) God bless him. — Alankrit Mathur (@alankritmathur7) یاد رہے محمد عرفان پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے جس کے بعد انہیں معطل کیا گیا ہے، پی ایس ایل سیزن 2 میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ثابت ہونے کے بعد فاسٹ باؤلر پر 6 ماہ تک میچ کھیلنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے دوران محمد عرفان پر الزام تھا کہ انہوں نے ٹیم مینیجمنٹ کو بتائے بغیر کسی شخص سے رابطہ کیا، پی سی بی کے سامنے پیشی پر فاسٹ باؤلر نے اپنا جرم بھی قبول کیا تھا جس کے بعد اُن پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی گئی۔