مودی سرکار کا جنگی جنون، خاتون کھلاڑی بیرونِ ملک بھیک مانگنے پر مجبور

28 تعبيرية ہفتہ 15 جولائی‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

مودی سرکار کا جنگی جنون، خاتون کھلاڑی بیرونِ ملک بھیک مانگنے پر مجبور ناگپور: پیرا اولمپک گیمز سوئمنگ چیمپئن شپ میں بھارت کے لیے سولر میڈل حاصل کرنے اور ورلڈ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرنے والی معذور ایتھلیٹ کو گیمز میں حصہ لینے کے لیے جرمنی میں بھیک مانگنا پڑی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریو اولمپکس میں سوئمنگ کے مقابلوں میں حصہ لے کر 4 میڈلز اپنے نام کرنے والی معذور کھلاڑی کانچن مالا نے جرمنی کی سڑکوں پر بھیک مانگ کر مقابلوں میں حصہ لیا کیونکہ مودی سرکار کو صرف جنگی جنون کا شوق ہے۔ حکومتی رویے سے نالاں معذور اولمپئن نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’حکومت تعاون کرتی یا نہ کرتی مجھے ہر حال میں ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرنا تھا، معلوم نہیں کہ بھارتی حکومت اور پیرا اولمپک کمیٹی میرے ساتھ یہ رویہ کیوں رکھے ہوئے ہیں جبکہ مجھے مقابلے میں حصہ لینے اور اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھیک مانگنے کے ساتھ 5 لاکھ روپے قرض بھی لینا پڑا تھا۔ بھارت کی معذور ایتھلیٹ نے بھیک مانگ کر پیسے جمع کیے اور گیمز میں حصہ لیا، جس کے بعد وہ اپنی انتھک محنت اور جدوجہد کی وجہ سے سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں یہی نہیں بلکہ انہوں نے ورلڈ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کر کے پہلی بھارتی خاتون کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ مودی حکومت نے کانچن مالا کی جیت پر خوب جشن منایا مگر حکومت کی جانب سے کھلاڑی کی فلاح کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔