دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں انگلینڈ کو340رنز سے شکست

17 تعبيرية پیر 17 جولائی‬‮ 7102 - (شام 7 بجکر 64 منٹ)

شیئر کریں:

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں انگلینڈ کو340رنز سے شکست ناٹنگھم : جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نےانگلینڈ کو 340 رنز سےہرادیا، 47رنزکے تعاقب میں انگلش ٹیم دوسری اننگز میں صرف 133 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے 335 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 205 رنز بناسکی۔ دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے  130 رنز کی لیڈ لے کر مزید  343 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ کو 473 رنز کا بڑا ہدف دے دیا جو انگلینڈ کی ٹیم کیلئے بھاری ثابت ہوا،۔ کیشو مہاراج، ورنون فلیندر اور کرس مورس نے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کی دھجیاں اڑا دیں، انگلینڈ کے کھلاڑی ایک ایک کرکے پویلین لوٹتے رہے۔ صرف ایلیسٹر کک ہی ہدف کے تعاقب میں 42 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے اور پوری ٹیم 44.2 اوورز میں صرف 133 رنز ہی بنا سکی، اس طرح انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کےدرمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔