سعودی عرب: فقیروں نے زیادہ بھیک کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا

5 تعبيرية بدھ 19 جولائی‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 11 منٹ)

شیئر کریں:

سعودی عرب: فقیروں نے زیادہ بھیک کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرلیا ریاض: سعودی عرب میں فقیروں نے زیادہ بھیک حاصل کرنے کے لیے خاکروب بن کر جھاڑو لگانی شروع کردی جس سے ان کی آمدنی میں زیادہ اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہروں ریاض اور جدہ میں فقیروں نے زیادہ بھیک حاصل کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے خود کو خاکروب (جھاڑو لگانے والے) ظاہر کرنا شروع کردیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق یہاں خاکروبوں کو پورے مہینے کام کے عوض صرف 400 ریال ملتے ہیں اس لیے وہ اپنی آمدنی بڑھانے کے لیے سڑک سے گزرے والے افراد اور گاڑیوں سے ملنے والی ٹپس پر گزارا کرتے ہیں، ان کی بڑی تعداد غیرملکی ہے جو کہ غیر قانونی طور پر وہاں مقیم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ خود کو فقیر کے بجائے مظلوم ملازم کے طور پر پیش کرتے ہیں جو کام بھی بہت کرتا ہے اور اسے تنخواہ بھی کم ملتی ہے، جس پر لوگ ترس کھا کر رقم دیتے ہیں، ان میں ایسے لوگ بھی صدقہ و خیرات انہیں دے دیتے ہیں جو فقیروں کو رقم دینے سے گریز کرتے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق یہاں کے خاکروب روزانہ 11 گھنٹے کام کرتے ہیں لیکن انہیں صرف 400 ریال ملتے ہیں جس کے بعد وہ لوگوں سے مانگ کر اپنی ماہانہ آمدنی 2500 ریال ماہانہ تک کرلیتے ہیں۔ جدہ میں صفائی پر مامور ایک اہلکار نے عرب نیوز کوبتایا کہ یہاں کے فقیر پیسہ کمانے کے لیے وردیاں حاصل کر کے خود کو خاکروب کے طور پر پیش کرتے ہیں تاکہ انہیں کچھ رقم مل جائے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں امارات بہت ہے لیکن پھر بھی 20 فیصد سے زائد شہری غربت کی زندگی گزار رہے ہیں، یہاں پر عوامی خدمات پر مامور ورکروں کو کم تنخواہ دی جاتی ہے۔