مودی سرکار نے زاکرنائیک نے پاسپورٹ منسوخ کردیا

7 تعبيرية بدھ 19 جولائی‬‮ 7102 - (شام 6 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

مودی سرکار نے زاکرنائیک نے پاسپورٹ منسوخ کردیا ممبئی: بھارتی حکومت نے معروف اسلامی مبلغ اور اسلامک ریسرچ فاؤنڈیش کے سربراہ ڈاکٹر ذاکرنائیک کا بھارتی پاسپورٹ منسوخ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عالم اسلام کے مشہور مبلغ اور اسلامک ریسرچ فاؤنڈیش کے سربراہ ڈاکٹر زاکر نائیک جن کے ہاتھوں ہزاروں بھارتی ہندوؤں نے اسلام قبول کیا اور جن کا ادارہ بھارت سے پوری دنیا میں اسلام کے حقیقی پیغام کو پھیلا رہا ہے آج کل بین الااقوامی خبروں کا مرکز ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے اپنے ایک تازہ اقدام میں معروف اسکالر زاکرنائیک کے انڈین پاسپورٹ کو منسوخ کرتے ہوئے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے، ڈاکٹر زاکر نائیک اس وقت سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ بھارت کے انسداد دہشت گردی ادارے کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر زاکرنائیک کے پاسپورٹ کی منسوخی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی درخواست پرکی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈاکٹرذاکرنائیک کے خطابات نوجوانوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی پر اکساتے ہیں۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ ذاکر نائیک کو تحقیقات کے لیے کئی نوٹس بھیجے گئے لیکس وہ پیش نہ ہوئے، ملزم کی مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اُن کا بھارتی پاسپورٹ منسوخ کیا گیا۔ یاد رہے گزشتہ برس بنگلہ دیش میں واقع ایک کیفے میں 2 حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد کیس کی تحقیقات میں مبینہ طور پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ دونوں دہشت گرد ذاکر نائیک کے خطابات سے متاثر تھے۔ قبل ازیں بھارت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ادارے پر الزامات عائد کیے تھے کہ اسلامک ریسرچ سینٹر سے ہونے والی تقاریر سے شدت پسند پیدا ہورہے ہیں جس کے بعد اس ادارے پر 5 سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے مبلغ ذاکر نائیک پر بھی پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی۔ بھارتی حکومت کی مسلمان دشمن پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ذاکر نائیک نے سعودی عرب میں سکونت اختیار کی تاہم بعد ازاں سعودی حکومت کی جانب سے ذاکر نائیک کو مستقل سعودی شہریت دے دی گئی ہے۔