کویت: ایرانی سفیر سمیت سفارت خانے کے 15 افراد کو ملک چھوڑنے کا حکم

3 تعبيرية جمعرات 20 جولائی‬‮ 7102 - (سپہر 5 بجکر 65 منٹ)

شیئر کریں:

کویت: ایرانی سفیر سمیت سفارت خانے کے 15 افراد کو ملک چھوڑنے کا حکم دبئی: کویت نے دہشت گردی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایرانی سفیر سمیت سفارت خانے کے 15 ارکان کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق کویت نے ایرانی سفیر علی رضا عنایتی سمیت 15 افراد کو ملک چھوڑنے سمیت ایران کے کلچرل اور ملٹری مشن کو بھی بند کرنے کا حکم دیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ایرانی نیوز ایجنسی آئی ایس این اے نے کہا ہے کہ کویت نے وہاں موجود 19 سفارتی عملے میں سے صرف چار افراد کو رکنے کی اجازت دی ہے اور 15 کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق کویتی حکام نے کہا ہے کہ یہ قدم سعودی عرب کی مداخلت پسند پالیسیوں اور ایرانی مداخلت کے بے بنیاد الزامات کے سبب اٹھایا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ سفارتی عملے کو ملک چھوڑے کی دی گئی ڈیڈ لائن 45 دن ہے تاہم یہ بھی اطلاعات ہیں کہ انہیں 48 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ کویت کے قائم مقام وزیر اطلاعات شیخ محمد المبارک الصباح نے کہا ہے کہ کویت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتی عملے کے خلاف ویانا کنونشن کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ سال 2015ء میں کویت نے ایران اور لبنانی شیعہ مسلمانوں کے گروپ حزب اللہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 23 افراد کو سزا سنائی تھی جس میں ایک ایرانی اور بقیہ کویتی شہری شامل تھے۔ کویتی حکام کے مطابق ان افراد کے پاس سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا اور وہ کویت میں ’’ابدالی سیل‘‘ چلارہے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے کویت اور ایران کے تعلقات کشیدہ ہیں اور اب کویت نے 15 سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔