ویمنز ورلڈ کپ : بھارت نےآسٹریلیا کوشکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی

17 تعبيرية جمعہ 21 جولائی‬‮ 7102 - (رات 3 بجکر 63 منٹ)

شیئر کریں:

ویمنز ورلڈ کپ : بھارت نےآسٹریلیا کوشکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی ڈربی: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 281 رنز بنائے اور اس کے4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ بارش کے باعث میچ 42 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ بھارت کی جانب سے ہرمن پریت کور نے 115 گیندوں پر سات چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 171 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں متھالی راج 36، دیپتی شرما 26 اور ویدا کرشنا مرتھی 16 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 21 رنز پر ان کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلس پیری اور ایلس ویلانی نے چوتھی وکٹ کےلیے 105 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی لیکن پھر دونوں ہی کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئیں۔ آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ویلنی نے75اور بلیک ویل نے90 رنز بنائےجبکہ بھارتی ویمنز بولرز کی جانب سے دپتی شرما نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہےکہ آئی سی سی ویمنزورلڈ کپ کا فائنل بھارت اورانگلینڈ کےدرمیان 23جولائی بروز اتوار کو لندن میں لارڈز کے گراؤنڈ پرکھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔