ظفرحجازی کی گرفتاری خوش آئندہ ہے،احتساب کاآغازہوگیا ہے،سراج الحق

1 تعبيرية جمعہ 21 جولائی‬‮ 7102 - (صبح 01 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

ظفرحجازی کی گرفتاری خوش آئندہ ہے،احتساب کاآغازہوگیا ہے،سراج الحق اسلام آباد : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ظفر حجازی کی گرفتاری خوش آئند ہے، حقیقی احتساب ہی حقیقی جمہوریت کیلئے ضروری ہے، تاریخ میں پہلی بار بڑے لوگ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جو انہیں ناگوار گزرا۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ پرمکمل اعتماد ہے اور امید بھی ہے، ظفرحجازی کی گرفتاری خوش آئندہ ہے، احتساب کا آغازہوگیا ہے، کسی سیاسی تعصب میں مبتلا نہیں صرف احتساب کی بات کرتے ہیں، احتساب اورجمہوریت ایک ساتھ چلتے رہیں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ جےآئی ٹی ان کے شاہی محل میں عدالت لگائے گی، آج پہلی بار دیکھا کمزوروں کیلئے طاقتور قانون بڑوں کیلئے بھی طاقتور ہوگیا، شہزادہ تلور کیلئے آتے رہتے ہیں لیکن حقیقت اور سچائی کیلئے نہیں آرہا، لگتا ہے حکومت نے 62،63 کو آئین سے نکالنے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قطری شہزادے کے خطوط جھوٹ تھے، اس لیے وہ پاکستان نہیں آئے، شریف خاندان کی ذمہ داری تھی، قطری شہزادے کوپیش کرتے، نوازشریف نے اسمبلی میں نہیں بتایا وہ یواے ای میں نوکری کرتےتھے، یقین ہے فیصلے کے بعد پاکستان میں کرپشن کے راستے بند ہوجائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ لگتا ہے کل نوازشریف کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا، وزیراعظم کو مشورہ دیتا ہوں، دھمکیوں سے کچھ نہیں ہوگا، استعفیٰ دے دیں، پاناما لیکس کیس سی پیک یا ترقیاتی منصوبوں کیخلاف سازش نہیں، پانامالیکس کیس حکمران خاندان پرالزامات سے متعلق تحقیقات ہے، سیاست کا مطلب یہ نہیں حکمران جماعت کاکاروبار تیزی سے بڑھے، عوام کا حق ہے بدعنوانیوں اور کرپشن سے متعلق سوال کرے۔ سراج الحق نے کہا کہ پانامالیکس کیس کے فیصلے سے پاکستان کرپشن سے پاک ہوجائیگا، حکمران اپنے آپ کو احتساب سے بالاترسمجھتے ہیں۔