شاہ زیب خان کیس‘ عدالت نے وزارتِ داخلہ سے جواب طلب کرلیا

23 تعبيرية جمعہ 21 جولائی‬‮ 7102 - (صبح 01 بجکر 6 منٹ)

شیئر کریں:

شاہ زیب خان کیس‘ عدالت نے وزارتِ داخلہ سے جواب طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے روبرو شاہ زیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میچ فکسنگ کیس ٹریبونل میں زیر سماعت ہے‘ لہذا ان کے موکل کا نام غیر قانونی طو رپر ای سی ایل میں داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت کسی بھی شہری کو شفاف ٹرائل کے بغیر مجرم نہیں گردانا جا سکتا نہ ہی اس کے خلاف قانون کے برعکس کوئی کاروائی کی جا سکتی ہے۔ میچ فکسنگ کیس ٹربیونل میں زیر سماعت ہونے کے باوجود پی سی بی کے ایماء پر وزارت داخلہ نے شاہ زیب کا نام غیر قانونی طور پر ای سی ایل میں شامل کردیا ہے ۔شاہ زیب کا نام کسی مقدمے میں شامل نہیں مگر نام ای سی ایل میں شامل کر کے باہر جانے پر پابندی عائد کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ زیب کو اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے انگلینڈ جانے کی اجازت دیتے ہوئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے وزارت داخلہ اور پی سی بی سے 26 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔ وزارتِ داخلہ نے مارچ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیو ں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد شاہ زیب حسن‘ شرجیل خان‘ خالد لطیف‘ ناصر جمشید اور محمد عرفان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے تھے۔ اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔