لاہور:کرپٹ وزیر اعظم بچ گیاتو بڑی بربادی ہو گی، ڈاکٹر طاہر القادری

3 تعبيرية جمعہ 21 جولائی‬‮ 7102 - (دوپہر 21 بجکر 1 منٹ)

شیئر کریں:

لاہور:کرپٹ وزیر اعظم بچ گیاتو بڑی بربادی ہو گی، ڈاکٹر طاہر القادری لاہور : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے پاناما کیس میں کرپٹ وزیراعظم بچ گیا تو بڑی بربادی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے، بادی النظر میں وزیر اعظم،انکے بچے منی ٹریل نہیں دے سکے، دیکھتے ہیں محفوظ فیصلہ آنے پر کون غیر محفوظ ہوتا ہے ۔ طاہر القادری نے کہا کہ حکومتی ترجمانوں نے عدالتی معاملے پر غیر مہذب زبان استعمال کی، امید ہے اس بار جعلسازقانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، جےآئی ٹی نے اپنے حصے کا کام جرات مندی سے کیا۔ یاد رہے اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں اکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا تھا کہ پاناما جےآئی ٹی ارکان نے وقت کے فرعون کیخلاف سچی رپورٹ پیش کی، نوازشریف کے بچنے کا کوئی راستہ نہیں بچا، شکر ہے جےآئی ٹی تحقیقات پر میرا تجزیہ غلط نکلا۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے قریبی ساتھیوں کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا، پانچ میں سے دو ججز نے تو نوازشریف کا قصہ ہی تمام کر دیا تھا، جےآئی ٹی بنانے کا فیصلہ اکثریتی لیکن رپورٹ متفقہ ہے۔