نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے، اجلاس میں فیصلہ

1 تعبيرية جمعہ 21 جولائی‬‮ 7102 - (دوپہر 1 بجکر 62 منٹ)

شیئر کریں:

نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے، اجلاس میں فیصلہ اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار کی بھیک مانگنے والے انتخابات کا انتظار کریں، مخالفین کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، حکومت ہر صورت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ۔ نون لیگ کے اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ ہوگیا کہ وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں لیگی وزرا، اہم رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں ایک بار پھر چوہدری نثار غیر حاضر نظر آئے۔ وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پاناما کے متوقع فیصلے سے متعلق ساڑے تین گھنٹے تک مشاورت کی گئی، نون لیگ کے اعلیٰ سطح رہنماؤں نے تجویز دی کہ چاہیے کچھ بھی ہوجائے وزیراعظم استعفیٰ نہ دیں، رہنماؤں کی تجویز کو منظور کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ نوازشریف وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے کسی صورت مستعفیٰ نہیں ہوں گے۔ عدالت میں فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد وزیر اعظم ساڑھے تین گھنٹے تک رفقا کے ساتھ مشاورت کرتے رہے، اجلاس میں قانونی ماہرین نے بریفنگ دی اور یقین دہانی کروائی کہ قانونی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم کی نا اہلی کے اثرات بہت کم ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آئے گا، اقتدار کی بھیک مانگنے والے آئندہ انتخابات کا انتظار کریں کیونکہ ہمیں عدالت سے سرخرو ہونے کی امید ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالت کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کی صورت میں ان ہاؤس تبدیلی لائی جائےگی اور حکومت ہر صورت اپنی آئینی مدت پوری کرےگی۔