بچوں کی شادی کیلئے پریشان والدین کو اس آیت مبارکہ کا ورد کرنا چاہیے

9 تعبيرية پیر 31 جولائی‬‮ 7102 - (صبح 8 بجکر 23 منٹ)

شیئر کریں:

بچوں کی شادی کیلئے پریشان والدین کو اس آیت مبارکہ کا ورد کرنا چاہیے اولاد جوان ہوجائے تو والدین کو سب سے زیادہ پریشانی ان کے مناسب جگہ پر رشتوں کی ہوتی ہے لیکن بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر اور اس کا کلام برحق ہے ، والدین کو چاہیے کہ سورۃ مزمل کی تلاوت کیا کریں ، اللہ تعالیٰ نے چاہا تو دل کی مرادیں پوری ہوں گی ۔ روزنامہ امت کے مطابق جس لڑکی کی جلد شادی نہ ہوتی ہو اور کسی بھی اچھی جگہ رشتہ طے نہ ہوتا ہو تو اس کیلئے چاہئے کہ وہ لڑکی ہر جمعہ کو نماز عشاءکے بعد اکتالیس مرتبہ سورہ مزمل پڑھ کر خدا تعالیٰ سے اپنے مقصد کے حصول کی دعا مانگا کرے۔ باری تعالیٰ نے چاہا تو چند ہفتوں میں ہی اس کی دلی مراد پوری ہوجائے گی اور بہت جلد نیک اور صالح لڑکے کے ساتھ اس کی شادی ہو جائے گی ۔ ناراض والدین راضی ہوں اگر کسی کے والدین اس سے سخت ناراض ہوں اور کسی بھی طرح راضی نہ ہوتے ہوں تو اسے چاہیے کہ ہر روز نماز تہجد اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ¿ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورہ¿ مزمل پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد رب تعالیٰ سے اس مقصد کیلئے دعا مانگے اور چالیس یوم تک یہ عمل کرے۔ رب تعالیٰ نے چاہا تو اس عمل کے اثرات سے چند دنوں میں والدین راضی ہو جائیں گے ۔ اس عمل کے دوران والدین سے رابطہ بھی رکھے اور ان کی خدمت میں حاضرین بھی بلاناغہ دے۔ بفضل باری تعالیٰ چالیس یوم کے اندر والدین کی خفگی دور ہوجائے گی اور وہ اپنی کوخفگی کو دور کر کے مہربانی او ر شفقت سے پیش آئیں گے اور اس سے راضی ہو جائیں گے۔ وبائی امراض سے نجات علاقے میں وبائی امراض پھیل جانے کی صورت میں چاہئے کہ ایک کاغذ پر سورہ¿ مزمل لکھ کر اپنے گھر کے دروازے پر چسپاں کر دے ۔ اس کے علاوہ ہر روز سورہ مزمل سفید کاغذ پر لکھ کر تازہ پانی میں گھول کر گھر کے تمام افراد کو پلائے۔ رب تعالیٰ نے چاہا تو وہ گھر وبائی امراض سے محفوظ رہے گا۔