ٹرمپ کے ساتھ سیلفی نے خاتون کی زندگی اجیرن بنا دی

1 تعبيرية پیر 31 جولائی‬‮ 7102 - (سپہر 4 بجکر 81 منٹ)

شیئر کریں:

ٹرمپ کے ساتھ سیلفی نے خاتون کی زندگی اجیرن بنا دی سیلفی کا رجحان  جس تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے اسی تواتر کے ساتھ سیلفی کے نقصانات بھی سامنے آتے ہیں،ایسا ہی ہوا ہے ایک امریکی خاتون کے ساتھ جس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سیلفی بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا ، جنوری میں اپ لوڈ ہونے والی تصویر کے حوالے سے خاتون نے آج اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے ، خاتون کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سیلفی نے میری زندگی اجاڑ دی ہے ۔

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق لین ایرنبرگ نامی ایک امریکی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سیلفی نے ان کی زندگی اجاڑ دی ہے۔خاتون کا کہنا تھا کہ ایک تقریب میں انہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک سیلفی بنوائی تو میرا خاوند اس قدر ناراض ہوا کہ اس نے مجھ سے طلاق کیلئے عدالت میں پٹیشن دائر کر دی ہے۔میرے شوہر ڈیو ارینبرگ پام بیچ کاونٹی سٹیٹ کے اٹارنی ہیں۔
امریکی جریدے کے مطابق خاتون کے شوہر نے انہیں ٹرمپ کے ساتھ تصویر بنانے سے منع کیا تھا مگر خاتون نے ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا اور تصویر اپ لوڈ کر دی جس کے بعد شوہر سیخ پا ہو گیا اور بات شادی ختم کرنے تک پہنچ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سپورٹر لین ایرنبرگ اور ڈیو ایرنبرگ کی شادی 2015ءمیں ہوئی تھی۔