آڈٹ کا معیاربہتر بنانے کیلئے ایس ای سی پی اور آئی کیپ کے تحت سیمینار

1002 تعبيرية منگل 19 اپریل‬‮ 6102 - (سپہر 4 بجکر 41 منٹ)

شیئر کریں:

آڈٹ کا معیاربہتر بنانے کیلئے ایس ای سی پی اور آئی کیپ کے تحت سیمینار کراچی : پاکستان میں آڈٹ کے معیارات بہتر بنانے اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو جدید معیار اور طریقوں سے آگاہ کرنے کے لئے سکیورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی) اورانسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹینٹ کی جانب سے ایک مشترکہ سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینارمیں چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کا مقصد پیشہ ور چار ٹرڈ اکاونٹنٹس کو ایس ای سی پی کی پالسیوں ، ریگولیٹری فریم ورک اور نظریات سے ا ٓگاہ کرنا تھا۔ اجلاس میں زور دیا گیا کہ آڈٹ کے پیشے سے وا بستہ افراد کو دنیا بھر کے کارپوریٹ سیکٹر میں رونما ہوتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مساوی اور بہترین کارکردگی پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں انٹرنیشنل فیڈریشن آف اکاونٹنٹس کے طے کردہ معیارات کے مطابق آڈیٹرز کو اپنے کردار اور روئیے میں بھی تبدیلی اور نرمی لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ ایس ای سی پی نے آڈٹ کے پیشے سے وابستہ چارٹرڈ اکاونٹنٹس کوکمپنیوں کے مالی معاملات میں عام طور پر پائی جانے والی خامیوں اور ان کی نشاندہی کے لئے ضروری ہدایات سے بھی آگاہ کیا۔