دھرنوں اور ہڑتالوں کے ذریعے اداروں پر حملے کرنے والے کس منہ سے نواز شریف پر تنقید کر رہے ہیں:مریم اورنگزیب

15 تعبيرية جمعرات 10 اگست‬‮ 7102 - (شام 6 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

دھرنوں اور ہڑتالوں کے ذریعے اداروں پر حملے کرنے والے کس منہ سے نواز شریف پر تنقید کر رہے ہیں:مریم اورنگزیب  وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دھرنوںاورہڑتالوںکے ذریعے پارلیمنٹ سمیت دیگر اداروں پر حملہ کرنے والے نوازشریف کی ریلی پر تنقید کر رہے ہیں ،اپوزیشن کے ذہنی حالات کو سمجھ سکتی ہوں، اپوزیشن 4 سال میں دھرنیاں اور چھوٹی چھوٹی جلسیاں کر کے بھی اتنے لوگ اکٹھے نہیں کر سکی جتنے لوگ نوازشریف نے آدھے دن میں اکٹھے کر لئے،اپوزیشن کو چاہئے کہ جلد حقیقت کو تسلیم کر لیں اور جن صوبوں میں ان کی حکومت ہے وہاں عوام کی خدمت کرے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نوازشریف کے قافلے میں لوگ والہانہ جذبہ اور محبت سے شرکت کر رہے ہیں، قوم نے محمد نوازشریف کو تین مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا اور نوازشریف گزشتہ 30، 35 سال سے ملک و عوام کی خدمت کر رہے ہیں،یہی وجہ ہے لوگ اپنے جذبہ سے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کو دیوانہ وار آئے ہیں۔ جو لوگ گزشتہ 4 سال کے دوران دھرنوں، ہڑتالوں اور پارلیمنٹ سمیت اداروں پر حملے میں ملوث رہے ہیں وہی نوازشریف کی ریلی پر تنقید کر رہے ہیں، محمد نوازشریف کے قافلے میں لوگ والہانہ جذبہ اور محبت سے شرکت کر رہے ہیں، مخالفین کا یہ تاثر غلط ہے کہ زبردستی عوام کو لایا جا رہا ہے، لوگوں کے جذبہ کو دیکھ کر میڈیا میںکسی تبصرہ کی گنجائش باقی نہیں رہی، محمد نواز شریف نے اداروں کو مضبوط اور مستحکم کیا، ان کا عدلیہ کی بحالی میں اہم کردار ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنے جذبہ سے قائد کی ایک جھلک دیکھنے کو دیوانہ وار آئے ہیں، قوم نے محمد نوازشریف کو تین مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا۔