مریم نواز این اے 120 کا ٹکٹ حاصل کر نے کے لیے خاتون اینکر کے ساتھ مل کر کیا سازش کی؟

3 تعبيرية جمعہ 18 اگست‬‮ 7102 - (صبح 9 بجکر 8 منٹ)

شیئر کریں:

مریم نواز این اے 120 کا ٹکٹ حاصل کر نے  کے لیے خاتون اینکر کے ساتھ مل کر کیا سازش کی؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی اینکرز سے ملاقات کے دوران مریم نواز نے ایک پرچی پر لکھ کر خاتون اینکر کو سوال بھیجا کہ وہ میاں صاحب سے پوچھیں کہ این اے 120 سے مریم کو ٹکٹ کیوں نہیں دیتے؟ ۔ خاتون اینکر نے یہ سوال کیا تو میاں صاحب بغیر رد عمل دیے اگلے سوال پر بڑھ گئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے جس دن اینکرز کو ملاقات کیلئے بلایا تو اس دن ایک خاتون اینکر نے ان سے سوال کیا کہ ” آپ کلثوم نواز کو این اے 120 کا ٹکٹ کیوں نہیں دیتے؟“، اس سوال پر میاں صاحب کسی رد عمل کا اظہار کیے بغیر اگلے سوال پر بڑھ گئے۔ ارشاد بھٹی نے بتایا کہ پہلے سوال کے فوری بعد مریم نواز نے ایک خاتون اینکر کو پرچی پر سوال لکھ کر بھیجا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ مریم نواز کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے پوچھیں؟ ۔ دوسری خاتون اینکر نے پانچ منٹ بعد سوال کیا کہ ” میاں صاحب آپ این اے 120 کا ٹکٹ مریم نواز کو کیوں نہیں دیتے“۔ اس سوال پر میاں نواز شریف مسکرائے بھی نہیں اور پھر اگلے سوال پر بڑھ گئے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ مریم نوازکی بہت خواہش تھی کہ وہ این اے 120 سے الیکشن لڑتیں لیکن ان کو سب سے بڑا مقابلہ اپنے ہی گھر پر کرنا پڑ رہا ہے۔