بھارتی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کرنا پریانکا چوپڑا کو مہنگا پڑ گیا

5 تعبيرية جمعہ 18 اگست‬‮ 7102 - (شام 6 بجکر 4 منٹ)

شیئر کریں:

بھارتی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کرنا پریانکا چوپڑا کو مہنگا پڑ گیا بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکاچوپڑابھارتی جھنڈے کے ساتھ تصویر شیئر کرکے پچھتانے لگیں ،سوشل میڈیا پر عوام نے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

 
بھارتی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت پریانکا چوپڑا پر عوام نے لگے ہاتھ تنقید کے تیر برسائے جب انہوں نے بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کی جس میں ادکارہ نے مغر بی لباس پربھارتی جھنڈے کے رنگ کا سکارف پہنا تھا۔تصویر کا منظرعام پر آنا تھا کہ پریانکاتنقید کے بھنور میں بری طرح پھنس گئیں۔لوگوں نے کہا کہ پریانکا نے بھارتی جھنڈے کی بے حرمتی کی ہے اور ان کو اسی سکارف سے پھا نسی دے دینی چائیے۔