پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ

3 تعبيرية بدھ 18 اکتوبر‬‮ 7102 - (صبح 7 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں کروانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کردی کہ ملاقات میں پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کروانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے لیے آئی جی سندھ اور پی سی بی انتظامیہ میں جلد اجلاس ہوگا۔ کوشش ہے کہ پی سی بی سیکیورٹی انچارج کی میٹنگ آج کروائی جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ کراچی والوں کا بھی حق ہے کہ عالمی کرکٹ اپنے شہر میں ہوتا دیکھیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ بھی کیا اور گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔

پی ایس ایل کے چار میچز نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے، گراؤنڈ میں تیاریوں کا کام جلد شروع کردیا جائے گا۔

I am meeting Sindh CM tomorrow to start preparations for PSL matches in Karachi. Wish me luck!

— Najam Sethi (@najamsethi)

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن اگلے برس فروری میں ہوگا۔ اس سے قبل سال 2017 میں ہونے والا دوسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات جبکہ لیگ کا فائنل میچ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کھیلا گیا تھا۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔