سری لنکن ٹیم ٹاس جیت گئی‘ پہلے بیٹنگ کرے گی

3 تعبيرية بدھ 18 اکتوبر‬‮ 7102 - (صبح 01 بجکر 15 منٹ)

شیئر کریں:

سری لنکن ٹیم ٹاس جیت گئی‘ پہلے بیٹنگ کرے گی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان یہ میچ شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے‘ پاکستان کو پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیا ں کی گئی ہیں‘ احمد شہزاد کی جگہ امام الحق اور عماد وسیم کی جگہ فہیم اشرف ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم کے کپتان سرفرا ز احمد کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گارہ ہے‘ آج کا میچ بھی جیت کر فتح کا تسلسل برقرار رکھنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم کے کپتان بھی آج کا میچ جیتنے کے لیے انتہائی پرعزم ہیں‘ یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم اس سال محض چار ون ڈے میچز جیت سکی ہے اور پاکستان کے ساتھ ہونے والے گزشتہ ون ڈے میچز کو ملا کر لگاتار نو میچز ہار چکی ہے۔

سری لنکا کے ساتھ سیریز کے باقی میچز میں سے دو شارجہ (20 اور 23 اکتوبر) میں کھیلے جائیں گے۔

سری لنکن ٹیم پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی جس میں سے دو میچز ابوظہبی ( 26 اور 27 اکتوبر ) میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 29 اکتوبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔