ٹی ٹین لیگ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، نجم سیٹھی

1 تعبيرية بدھ 18 اکتوبر‬‮ 7102 - (دوپہر 2 بجکر 14 منٹ)

شیئر کریں:

ٹی ٹین لیگ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، نجم سیٹھی لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹی ٹین لیگ پرکوئی اعتراض نہیں ہے جو کھلاری این او سی مانگے گا اسے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی جائے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی میڈیا کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹین لیگ میں دنیا بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے اور پی سی بی کی خواہش ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی اس میں حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اقبال بہت اچھا کام کر رہے ہیں اور بہت اچھے انداز میں کراچی کنگز کو لیڈ کر رہے ہیں اور اس بار کراچی کنگز کے پی اسی ایل مین جیتنے کے مواقع کافی روشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اقبال کی کاوشوں سے کراچی میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے اور پی سی بی نے بھی اس دفعہ ہے۔

خیال رہے کہ  کرکٹ کے کھیل میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی طرز پر اب 10 اوورز کا میچ متعارف کرایا جارہا ہے جس کے لیے ’’ٹی ٹین کرکٹ لیگ ‘‘ تشکیل دے دی گئی ہے یہ لیگ رواں سال دسمبر میں شارجہ میں کھیلی جائے گی۔

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔